• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مسلم امہ دفاع قبلہ اوّل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:فلسطینی پارلیمان

اتوار 27-11-2016
in غزہ
0
0Pala5163
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور کئی سرکردہ ارکان نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اوّل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ  دفاع قبلہ اوّل کو یقینی بنانے اور بیت المقدس کو یہودی توسیع پسندی کے جبر سے نجات دلانے کے لیے فلسطین میں قومی، علاقائی، عرب اور اسلامی دنیا میں مربوط مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے تمام قومی اداروں کو اپنی خدمات قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔

غزہ کی پٹی میں جامع مسجد عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک کو قبلہ اوّل کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقامی قیادت ،سیاسی اور سماجی کارکنوں اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم غاصب دشمن کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے اور صہیونی ریاست کے مظالم بند کرانے کے لیے ٹھوس حکمت عمل وضع کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم دفاع قبلہ اوّل کے سامنے مضبوط ڈھال بن کر کھڑے ہیں مگر تنہا فلسطینی قبلہ اوّل کے دفاع کے ذمہ دار نہیں۔ مسجد اقصیٰ پوری مسلم امہ کی ہے اور سب کو قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.