• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مجاھدین نے ماہی گیروں کی گرفتاری کی اسرائیلی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 26-08-2016
in غزہ
0
0Pala4155
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی مگر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی میں صہیونی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے تاہم وہ جاتے ہوئے ایک فلسطینی ماہی گیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو علی الصباح شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر سمندر میں ایک کلومیٹر کے علاقے میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے حملہ کردیا۔ فلسطینی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بیت لاھیا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری عبدالعزیز سعد اللہ کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوجی مزید فلسطینی ماہی گیروں کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد قابض فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔ صہیونی فوجیوں نے ایک شہری کو حراست میں لے لیا اور اس کی کشتی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان طے پائے جنگ بندی سمجھوتے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو تین سے چھ کلو میٹر کے سمندری علاقے میں ماہی گیری کی اجازت دی گئی تھی مگر عملا صہیونی فوج فلسطینی ماہی گیروں کو ایک کلو میٹر سے بھی آگے سمندر میں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.