غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی الٹنے سے اس پر سوار چھ اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اشکول یہودی کونسل کے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور اس میں سوار تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’0404‘ کے مطابق فوج نے گاڑی کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کی غلطی سے حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ کی سرحد کے قریب تعینات چار اسرائیلی فوجی اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔ ان میں سے شدید زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔