• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی عوام نے غزہ کے خلاف محمود عباس کے اقدامات مسترد کر دیے

جمعہ 07-07-2017
in غزہ
0
0Pala7740
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ایک تھینک ٹینک کی جانب سے رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی اکثریت نے صدر محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے خلاف انتقامی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں خلیل الشقاقی کی زیرنگرانی امریکی معاونت سے کام کرنے والے ’مرکز فلسطین پولیٹیکل اینڈ کریسچنٹی ریسرچ‘ کے زیراہتمام ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے شہریوں سے رائے لی گئی۔ شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں تو سروے میں حصہ لینے والوں کی اکثریت صدر عباس کے اقدامات کو مسترد کر دیا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 فی صد فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف صدر عباس کے اقدامات کو ناجائز اور خلاف قانون قرار دیا۔ 10 فی صد نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی جب کہ 10 فی صد نے صدر عباس کے اقدامات کی تائید کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق سوال کے جوب میں 88فی صد نے تنخواہوں میں کمی کی مخالفت کی۔ 40 فی صد کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتی معاشی دباؤ کا نتیجہ ہے جب کہ 37 فی صد شہریوں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتی اور غزہ کے خلاف صدر عباس نے انتقامی اقدامات اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو مفاہمت کی شرائط قبول کرنے پر دباؤ ڈالنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

رائے عامہ کا یہ جائزہ 29 جون سے یکم جولائی تک جاری رہا۔ اس میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے رائے لی گئی۔ سروےکے دوران 91 فی صد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ اسیران کے اہل خانہ کی مالی امداد بند کرنا قوم کے دیرینہ اصولوں کے منافی اور صدر عباس کی انتقامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسیران اور ان کے اہل خانہ کی امداد کی بندش غیرملکی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

پچاس فی صد رائے دہندگان نے غزہ کی پٹی کے انتظامی امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی جس میں حماس اور فتح کے مںحرف رہ نما محمد دحلان کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 48 فی صد شہریوں نے حماس اور محمد دحلان کے درمیان معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا تاہم 40 فی صد کا کہنا تھا کہ حماس اور دحلان معاہدہ کرسکتے ہیں۔

محمود عباس کے استعفے کا مطالبہ

سروے رپورٹ میں 61 فی فصد رائے دہندگان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 26 فی صد نے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں میں 73 فی صد غزہ اور 56 فی صد غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلسطینی صدر سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی ماضی کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے 62 فی صد فلسطینیوں نے صدر محمود عباس سے منصب صدارت سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا۔ ان میں 55 فی صد غرب اردن اور 75 فی صد کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

سروے میں 74 فی صد نے فلسطینی ریاست کو عالمی تنظیموں اور اداروں میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 54 فی صد نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی حمایت کی،39 فی صد نے مسلح انتفاضہ شروع کرنے اور 44 فی صد نے فلسطینی اتھارٹی تحلیل کرنے کے حق میں رائے دی۔

قطر کی حمایت

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ بارے پوچھے گئے سوال پر 67 فی صد رائے دہندگان نے قطر کے بائیکاٹ کی مخالفت کی اور صرف 12 فی صد نے اس کی تائید کی ہے۔

سروے میں 80 فی صد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا اپنے اندرونی خلفشار میں الجھی ہوئی ہے۔ فلسطین کا مسئلہ ان کی پہلی ترجیح نہیں۔ جب کہ 18 فی صد کا خیال ہے کہ قضیہ فلسطین اب بھی عرب دنیا کی پہلی ترجیح ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.