غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں طیب ایردوآن اور ان کی جماعت ’اے کے‘ کی شاندار فتح پر فلسطین کے تمام طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی میں رجب طیب ایردوآن کی کامیابی کو فلسطین میں مختلف انداز میں منایا اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غزہ کے ایک مقامی آرٹیسٹ نے ایردوآن کی ایک پینٹنگ بنا کر ان کی کامیابی کا جشن منایا۔
فلسطینی نوجوان آرٹیسٹ بھاء الخریبی نےغزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان سرحد پر ایک پینٹنگ تیار کی۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ’21‘ سالہ الخریبی نے بتایا کہ انہیں ترکی میں طیب ایردوآن کی دوسری مدت کے لیے کامیابی پر خوشی ہے اور میں نے اپنی خوشی کا اظہار صدر ایردوآن کی پینٹنگ بنا کر کیا ہے۔
الخریبی نے پینٹنگ کے لیے سفید رنگ کی پینا فلیکس شیٹ حاصل کی۔ تین میٹرÂ لمبی اور ڈیڑھ میٹر چوڑی شیٹ پر اس نے صدر طیب ایردوآن کی تصویر بنا کر شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور ساتھ ہی ترکی میں طیب ایردوآن کی کامیابی پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں طیب ایردوآن اور ان کی جماعت ’آق‘ نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔