• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینیوں میں مفاہمت کا سنہری موقع ضائع نہ کیا جائے: یو این مندوب

پیر 18-09-2017
in غزہ
0
0Pala8619
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے قائم امن مبدوب نیکولائے ملادینوف نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت کی زیرنگرانی عبوری انتظامی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے کے بعد فلسطینیوں میں مفاہمت کا سنہری موقع پیدا ہوا ہے۔ تمام فلسطینی دھڑے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپس میں متحد ہوجائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی طرف سے انتظامی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے قومی حکومت کو غزہ کے انتظامات سنھبالنے کی دعوت دینا خوش آئند اور فلسطینیوں کے لیے مفاہمت کا بہترین موقع ہے۔ حماس نے مصر کی ثالثی کی مساعی کے بعد تحریک فتح کے ساتھ مفاہمت اور مصالحت کا ایک نیا باب کھولا ہے۔ توقع ہے کہ تحریک فتح اس کا مثبت جواب دے گی۔

ملادینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل کا حل فلسطینیوں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے۔ غزہ کے عوام کو درپیش سنگین بحرانوں بالخصوص بجلی کے بحران کے حل کے لیے تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنا ضروری تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنی زیرنگرانی قائم انتظامی کمیٹی تحلیل کرتےہوئے قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو انتظامات سنھبالنے کی دعوت دی تھی۔

حماس نے سنہ 2011ء کو مصر میں طے پائے معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ سنہ 2011ء کو مصر کی ثالثی میں طے پائے معاہدے میں فلسطین میں تمام منتخب جماعتوں پر مشتمل مخلوط قومی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فلسطینی دھڑے اس معاہدے پرعمل درآمد میں ناکام رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.