• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے ملازمین کا اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان

اتوار 14-02-2016
in غزہ
0
0Pala0316
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چند برسوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی حکومت کی حکومت کے دوران بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگرقومی حکومت کے قیام کی آڑ میں نہیں نوکریوں سے فارغ کیا گیا تو وہ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں فلسطینی تنظیموں کے درمیان کوئی مصالحت قبول نہیں ہوگی جس میں ان کے مالیاتی حقوق اور ملازمت کے حقوق کو نظر اندازکیا گیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران ملازمین یونین کے چیئرمین محمد صیام نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی تمام ملازمین کو آئینی اور قانونی طورپر ان کے حقوق فراہم کرنےکا مطالبہ تسلیم کرے۔ اگر قومی مفاہمت کے تحت کوئی ایسی حکومت قائم ہوتی ہے جو حماس کے دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے سے انکار کرتی ہے تو ایسی حکومت کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور مصالحت کا ہر راستہ ملازمین کے حقوق سے ہو کر گذرتا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2007 ء سے اپریل 2015 ء تک غزہ کی پٹی میں حماس کی قائم کردہ حکومت میں 50 ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا تھا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کی جماعت تحریک فتح کا موقف ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان قومی اتفاق رائے سے وجود میں آنے والی حکومت ان ہزاروں ملازمین کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں فارغ کردے۔ تاہم ملازمین اور حماس دونوں اس پر مصر ہیں کہ ملازمین کو ان کے حقوق ہرصورت میں دیے جائیں گے۔

فلسطینی ملازمین کی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ حماس کے دور میں بھرتی ہونے والے تمام افراد آئین اور قانونی طورپر سرکاری ملازم ہیں۔ وہ ان تمام مراعات اورمالیات حقوق کے مستحق ہیں جو فلسطینی اتھارٹی کے ہاں غرب اردن میں بھرتی کیے جاتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کے ملازمین کا اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.