• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کا متبادل پلان تیار

منگل 08-08-2017
in غزہ
0
0Pala8184
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پارلیمنٹ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے تحت سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کی روک تھام اور حربے سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حکومتی کمیٹی اس وقت تک اپنا کام جاری رکھے گی جب تک رام اللہ میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیرنگرانی قائم حکومت غزہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں حسن طریقے سے انجام نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ روکنے کے لیے انہوں نے پلان تیار کرلیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائر منٹ کے خلاف فلسطینی قوم متحد  ہے تاہم وہ تمام ملازمین جنہیں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے کو ریٹائر کردیا جاتا ہے تو غزہ میں تمام وزارتیں اپنے کام شروع کردیں گی۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہاکہ انہوں نے مجلس قانون ساز کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کیے جانے کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔ قانون ساز کونسل کو بتایا گیا ہے کہ اگر فلسطینی صدر عباس کی طرف سے غزہ کے سرکاری ملازمین کو قبل از وقت جبری ریٹائرکیا جاتا ہے تو حکومتی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

ادھر غزہ کی پٹی کے ارکان پارلیمان نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ سے غزہ میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 11 ہزار ملازمین میں سے 95 فی صد صحت اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں جنہیں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے تعلیم اور صحت کے شعبے پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کا متبادل پلان تیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.