غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عسکری ذائع اور اخبارات نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب مختصر وقت کے لیے ایک مشق کی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔ تاہم یہ مشق گذشتہ روز ہی ختم کردی گئی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی ذریعے نے سوموار کو علی الصباح بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں کررہی ہے۔ ان مشقوں میں فوج کی متعدد یونٹوں سے وابستہ فوجیوں کی بڑی تعداد حصہ لے گی۔ مشقوں کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوگا۔اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب جنگی مشقیں سنہ 2017ء میں ہونے والی مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ یہ مشقیں کئی گھنٹے جاری رہیں جن میں فوج کی مختلف یونٹوں نے حصہ لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تازہ مشقوں کا مقصد فوج کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنا ہے۔