غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ خانے سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ کی سرحدÂ پر دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔