• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 20 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی پٹی سے اڑنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوجیوں کی نیندیں اڑا دیں

جمعرات 18-02-2016
in غزہ
0
0Pala0352
0
SHARES
5
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے بدھ کے روز فضاء میں اڑنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے نے صہیونی فوج اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کی نیندیں حرام کردیں کیونکہ صہیونی فوجیوں اور انٹیلی جنس اداروں نے فضاء میں اڑنے والے ڈرون کو تلاش کرنے کی بہتری کوشش کی مگرناکام رہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بدھ کے روز شمالی غزہ کی فضاء میں ایک چھوٹے ڈرون کو اڑتے دیکھا گیا جس کے بعد آس پاس کی تمام یہودی کالونیوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔

رپورٹ مطابق اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس اداروں نے سرحدی علاقوں بالخصوص ’’نتیب ھعسارا‘‘ نامی یہودی کالونیوں اور اس کے گردو کی فضاء میں غزہ سے اڑنے والے طیارے کو فضاء میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ غزہ سے اڑنے والا طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں مبینہ ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا ڈرون طیارہ صہیونی فوجی مشقوں اور اہم تنصیبات کی تصاویر اتارنے کے مقصد کے لیے ہوا میں چھوڑا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی پٹی سے اڑنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوجیوں کی نیندیں اڑا دیںغزہ کی پٹی سے اڑنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوجیوں کی نیندیں اڑا دیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.