• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی صورت حال قابو سے باہر ہے، امداد نہ ملی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے: یو این

جمعرات 05-02-2015
in غزہ
0
plf situation-out-of-control
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا”  نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی صورت حال جولائی اور اگست 2014ء کی جنگ سے بھی ابتر ہے۔ عالمی برادری نے امداد فراہم نہ کی تو غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "اونروا” کے ڈائریکٹر آپریشنز رابرٹ ٹیرنر نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پچھلےسال موسم گرما میں غزہ کی پٹی میں ‌اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں ‌بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں متاثرین کو امداد فراہم نہ کی گئی کشیدگی دوبارہ پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت سخت غم وغصے میں ہیں اور وہ عالمی برادری سے کیے گیے امداد کے وعدوں پر جلد ازجلد عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں۔

رابرٹ ٹیرنر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں معیشت کی بہتر، تعمیر نو اور سیاسی استحکام بنیادی چیلنچز ہیں۔ اگر فلسطینیوں‌ کے مسائل حل نہ ہوئے تو غزہ میں فسادات دوبارہ شروع  ہوسکتے ہیں۔

مسٹر ٹیرنر کا کہنا تھا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کا عمل آگےبڑھانے کی اشدت ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی سرحدوں کی سیکیورٹی بھی ایک اہم چیلنج ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے امداد نہ ملنے کے باعث ہم متاثرین جنگ کو نقد امداد کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں‌ میں امدادی اداروں کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا۔

ایک سوال کے جواب میں اونروا کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے اب تک صرف 135 ملین ڈالرز کی رقم ملی ہے جبکہ ہم سے 720 ملین ڈالر کی رقم کے وعدے کیے گئے ہیں۔

یو این عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر 08 ہزار خاندانوں کو اپنے متاثرہ مکانات کی مرمرت کے لیے 18 ملین ڈالر کی رقم فوری درکار ہے۔ اس کے بعد ہمیں‌ 31 ہزار خاندانوں کو مکانات کی تعمیر  اور بحالی کی مدات میں دوسرے مرحلے میں امداد فراہم کرنا ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.