• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کا مشترکہ حکومتی وفد مذاکرات کے لیے مصر روانہ

اتوار 02-07-2017
in غزہ
0
0Pala7675
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کا ایک نمائندہ وفد آج دو طرفہ بات چیت کے لیے مصر روانہ ہو گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اسامہ سعد نے بتایا کہ مشترکہ حکومتی وفد میں تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں۔ یہ وفد حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے وفد اور قاہرہ کے درمیان طے پانے والے امور کوآگے بڑھانے پر بات چیت کرے گا۔ اس کے علاوہ غزہ کی انتظامیہ، حماس اور مصر کے درمیان طے پائے اور پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’الرائے‘ سے بات کرتے ہوئے اسامہ سعد نے کہا کہ قاہرہ جانے والے وفد میں وزارت داخلہ، وزارت صحت، اقتصادیات اور وزارت مالیات کے مندوبین شامل ہیں۔ یہ وفد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر سیکیورٹی کی صورت حال، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے طریقہ کار، غزہ کو ایندھن کی سپلائی اور رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولے جانے پر بات کرے گا۔

قبل ازیں غزہ کی پٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل ایک وفد رواں ہفتے قاہرہ روانہ ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفد کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان حل طلب مسائل پربات چیت کرنا اورغزہ کو ایندھن کی سپلائی یقینی بنانے پر بات چیت شامل ہے۔

غزہ کی انتظامی کمیٹی کا وفد ایک ایسے وقت میں قاہرہ روانہ ہوا ہے جب دوسری جانب غزہ کی انتظامیہ نے مصر کی سرحد کے ساتھ بفر زون کے قیام پرکام شروع کیا ہے۔ غزہ اور مصر کےدرمیان سرحد پر خار دار باڑ لگانے، بھاری مشینری تعینات کرنے، خفیہ کیمروں سے نگرانی کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کا مشترکہ حکومتی وفد مذاکرات کے لیے مصر روانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.