خلیل نے خبررساں ایجنسی الرائی کو دئیے گئے ایک بیان میں نشاندہی کی کہ پاور سٹیشن کا ٹیکنیکل سٹاف قطری تیل کی مقدار کو چیک کررہا ہے۔
اس مقوع پر غزہ کی بارڈر کراسنگز کے جملہ امور کے ڈائریکٹر نظمی مہنا نے بتایا کہ چار ٹرک ایک لاکھ نوے ہزار لیٹر تیل لے کر غزہ کے پاور سٹیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کے ذریعے سے بدھ کے ورز مزید تیل غزہ میں پہچایا جائے گا تاکہ غزہ کے واحد پاور سٹیشن کو چالو رکھا جاسکے۔
اسی تناظر میں رفح شہر میں جزوی طور پر مصری ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے بعد بجلی کی سروس جزوی طور پر بحال کردیا گئی ہے۔ یہ تاریں پیر کے رور اچانک ٹوٹ گئی تھی۔ جنریشن کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ باقی لائنوں کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین