غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث ایک مقامی شخص کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقÂ ملزم کو کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے ٹرماڈول نامی نشہ آور1200 گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ٹرماڈول گولیاں فروخت کرنے کے جرم میں کسی منشیات فروش کو سزا دی گئی ہے۔
