غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میںÂ زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز اسپتال میں زیرعلاج 58 سالہ معین الساعی اور 20 سالہ محمد مازن علیان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر صیہونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔
وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 119 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف پرسوں سوموار کو شہید کیے گئے جب کہ چھ ہفتوں کے دوران صیہونی فوج نے 12 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔