• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فائرنگ اور اشک آور شیل لگنے سے زخمی

ہفتہ 05-05-2018
in غزہ
0
0Pala10848
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد پر “عظیم واپسی مارچ” میں شرکت کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں اور اشک آور گیس کے شیل برسا کر جمعہ کے روز کم سے کم 30 مظاہرین کو زخمی کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں فلسطینی مرد، خواتین اور بچے علی الصباح ہی غزہ کے ساتھ ملنے والی اسرائیلی سرحد کے قریب لگائے گئے واپسی کیمپوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ فلسطینیوں نے 30 مارچ سے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک 43 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ چار مئی بروز جمعہ ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لئے اسرائیلی فوج نے سرحد پار سے اپنے ماہر نشانچیوں کے ذریعے مظاہرین کو تاک کر نشانہ بنایا جس سے دس مظاہرین کو براہ راست گولیوں کے زخم آئے جبکہ فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے داغے جانے والے اشک آور گیس کے گولوں سے تقریبا بیس مظاہرین دم گھٹنے کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔

فلسطینی نوجوان جمعہ کے روز کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی سرحد سے صرف نصف کلومیٹر دور بڑی تعداد میں ناکارہ ٹائر لا کر جلاتے رہے تاکہ اس کے دبیز دھویں کی وجہ سے اسرائیلی نشانچی انہیں سرحد پار سے اپنے گولیوں کا نشانہ نہ بنا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ نے احتجاجی پروگرام کی فضا سے نگرانی کرنے والے ایک ڈرون کو دیسی ساختہ غلیل سے تباہ کر دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فائرنگ اور اشک آور شیل لگنے سے زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.