• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں بے روزگار افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی

منگل 28-04-2015
in غزہ
0
plf unemployment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں بے روزگاری اور غربت کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگار افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح میں غیرمعمولی اضافے کے متعلق تازہ اعدادو شمار فلسطین لیبر یونین کے چیئرمین سامی العمصی نے میڈیا کے سامنے پیش کیے۔

انہوں نے بتایاکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی پابندیوں نے شہریوں سے اْخری لقمہ تک چھین لیا ہے۔ غزہ کے عوام اقتصادی اعتبار سے تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شہر میں 5000 ملازمین کو کسی نہ کسی شکل میں ہر ماہ مالی معاونت کرتیرہی ہے لیکن جب سے فلسطین میں قومی حکومت تشکیل دی گئی ہے غزہ کی پٹی کے عام مزدوروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

لیبر یونین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں لیبر کی پیشہ وارانہ تریبت کے حوالے سے منعقدہ پروگرامات بھی بھی بند کردیے ہیں۔ بے روزگار گار افراد کو خصوصی الائونس بھی روک دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو بدترین مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

العمصی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی گذرگاہیں بند ہونے سے مقامی سطح پرچلنے والی چھوٹی نوعیت کی 12 ورکشاپیں اور چھوٹی صنعتیں بند ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگا افراد کی تعداد کل آبادی کا 40 فی صد ہوچکی ہے جبکہ 60 فی صد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.