• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ناکارہ بم پھٹنے سے پانچ شہری شہید

بدھ 13-08-2014
in غزہ
0
plf bomb
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج بدھ کو ایک مشتبہ بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مبینہ طور پر یہ بم دھماکہ اسرائیلی فوج کے پھینکے گئے ایک ناکارہ بم کے پھنٹے سے ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ بم دھماکے میں ابتدائی طور پر پانچ افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر غزہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

خیال رہے کہ جولائی کے وسط سے اب تک غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں تباہ کن بموں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔ شہرمیں جا بجا پھینکے گئے بموں میں کئی ناکارہ ہو گئے تھے تاہم لاعلمی میں انہیں چھیڑ چھاڑ کرنے سے دھماکے کا خطرہ موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھ کر خود اسے ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں مطلع کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.