فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے متصل مصری علاقے رفح میں مصری فوج کی جانب سے سیکیورٹی زون کے قیام کی غرض سے مقامی آبادی کے انخلاء کے بعد ان کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سے سے سرحد کے قریب مکانات کی مسماری آپریشن میں اب تک سیکڑوں مکانات کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز پیشترمصرکے جزیرہ نما سینا میں نامعلوم مسلح افراد نے بم دھماکوں اور فائرنگ کرکے 33 مصری فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مصری فوج نے غزہ کی پٹی سے متصل علاقے ’رفح ‘ میں 300 میٹر تک پھیلے علاقے میں مکانات خالی کرانے کے بعد انہیں گرانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ مبینہ طورپر غزہ کی پٹی کی دو نوں اطراف آمد ورفت کے لیے بنائی گئی زیرزمین سرنگوں کو تلاش کرکے انہیںتباہ کیا جا سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے مسماری آپریشن کے دوران لی گئی تصاویر حاصل کی ہیں جو پیش کی جاتی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین