• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عرب ممالک سے غزہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینی بدترین غربت کا شکار

منگل 07-03-2017
in غزہ
0
0Pala6335
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے فلسطینی شہری بدترین غربت کا سامنا کررہے ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے کیمپوں میں رہنے والے 59 فی صد فلسطینی غربت کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بہ مشکل 22 فی صد فلسطینی خاندانوں کے پاس دو ماہ کی خوراک کا انتظام ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت سماجی بہبود کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشکلات میں گھرے فلسطینی پناہ گزینوں کے 122 خاندان رونے پر مجبور ہیں جب کہ 119 خاندان معاشی طور پر سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

وزارت بہبود آبادی کے شعبہ منصوبہ بندی و ترقی کے ڈائریکٹر اعتماد الطرشاوی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران عرب ممالک میں کشیدگی کے نتیجے میں نقل مکانی کرکے غزہ آنے والے فلسطینیوں میں 50 فی صد بے روزگار جب کہ 75 فی صد کے پاس رہائش کا کوئی انتظام نہیں۔

الطرشاوی نے کہا کہ 66 فی صد پناہ گزین خاندان براہ راست ملنے والی امداد پر گذر بسرکرتے ہیں۔ 81 فی صد فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطینی سماجی بہبود کی طرف سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

الطرشاوی نے عالمی برادری اور فلسطینی شہری تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں ھجرت کرکے آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے’اونروا‘ کی طرف سے پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے موثر کوششیں نہیں کی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب ممالک سے غزہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینی بدترین غربت کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.