غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسقلان کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر تین میزائل داغے جب کہ سوڈانیہ کے مقام پربھی ایکمزاحمتی کمپاؤنڈ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے ک اسرائیلی فوج نے میزائل حملوں میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جسے غزہ کے انڈویشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔