غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بیت لاھیا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی سرحد پر کاغذی جہاز اڑانے والے فلسطینیوں پر گولہ باری کی۔زخمیوں میں سے بعض کو معمولی اور بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیل پر کاغذی آتش گیر جہاز اور گیسی غبارے پھینکنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔