• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

سمندر میں لاپتا فلسطینی ماہی گیر محمد الھسی ’شہید‘ قرار!

ہفتہ 07-01-2017
in غزہ
0
0Pala5598
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں چار روز قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے تعاقب اور فائرنگ کے بعد سمندر میں کشتی ڈوبنے سے لا پتا ہونے والے فلسطینی ماہی گیر محمد الھسی کو اس کے اہل خانہ نے’شہید‘ قرار دے کر اس کی غائبانہ نماز جناز ادا کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد احمد الھسی کی سمندر میں تلاش بسیار کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے 48 گھنٹے کے بعد ’الھسی‘ کو شہید انتفاضہ قرار دیا ہے اور اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔

شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عینی شاہدین کے بیانات کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ محمد الھسی کو شہید قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ چار روز قبل اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی تھی جس کے  نتیجے میں 33 سالہ محمد الھسی نامی ایک فلسطینی ماہی گیر کی کشتی سمندر میں الٹ گئی گئی۔ کشتی الٹنے سے محمد الھسی سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ فلسطینی شہری دفاع کا عملہ الھسی کی تلاش میں ہے مگر اس کے زندہ یا مردہ کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

فلسطینی ماہی گیر یونین نے سربراہ نزار عیاش کا کہنا ہے کہ محمد الھسی کی کشتی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد ان کی کشتی سمندر میں الٹ گئی اور وہ خود بھی شہید ہوگئے تھے۔

عیاش نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی ماہی گیر کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ اپنے ایک ساتھی کی شہادت کے خلاف فلسطین ماہی گیر یونین نے ہڑتال شروع کی ہے اور ماہی گیری کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسمندر میں لاپتا فلسطینی ماہی گیر محمد الھسی ’شہید‘ قرار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.