غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کی روک تھام کے لیے سرحد پر کنکریٹ کی زیرزمین دیوار کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ غزہ کی سرحد پر کنکریٹ کی زیرزمین دیوار کی تعمیر سے غزہ کی پٹی کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک میں مدد ملے گی۔حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ جنوبی فلسطینی علاقوں میں سرنگوں کی روک تھام کے لیے زیر تعمیر دیوار فاصل کا 90 فی صد حصہ مکمل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے گرد دیوار کی تعمیر کا کام اگلے چار ماہ تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ چار ماہ میں یہ منصوبہ اگلے چار ماہ میں بھی جاری رہے گا۔ دیوار کی تکمیل سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ’دراندازی‘ کے لئے سرنگوں کی کھدائی کا موقع نہیں ملے گا۔
دیوار کی لمبائی 64 کلو میٹر ہے جو کئی میٹر زیرزمین اور سطح زمین سے قریبا 26 فٹ اونچی ہے۔ دیوار کی تعمیر کا کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ 7 کروڑ ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے کو 2019ء میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خایل رہے کہ اسرائیل غزہ اور جنوبی فلسطینی علاقوں کےدرمیان کئی ماہ سے دیوار فاصل کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔ جدید ترین مواصلاتی آلات اور کیمروں سے لیس یہ دیوار سطح زمین سے چھ میٹر بلند اور کئی میٹر گہری ہے۔ دیوار کا نچلا حصہ 90 فی صد مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔