• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

سرنگوں کی تلاش میں صہیونی فوج غزہ میں داخل، کئی مقامات پرکھدائی

اتوار 17-04-2016
in غزہ
0
0Pala1038
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں مسلسل دراندازی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مشرقی غزہ کی سرحد سے اسرائیلی فوج بھاری مشینری کے ہمراہ غزہ میں داخل ہوئی اور کئی سو میٹر اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کھودی گئی سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں زرعی اراضی کی کھدائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی غزہ سے کھدائی کے لیے استعمال ہونے والی ’’باقر‘‘ نامی بھاری مشینیں، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں غزہ کے اندر داخل ہوئی اور نام نہاد سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کئی جگہ مشینوں کی مدد سے کھدائی کی گئی۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی کی کھدائی کے دوران مشرقی غزہ سے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ بھی کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک سینیر فوجی عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ جلد ہی غزہ کی سرحد پر فوج ایک بڑی کارروائی کرنے والی ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ آیا وہ کارروائی کس نوعیت کی ہوگی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غزہ کی سرحد پربڑے پیمانے پر زیرزمین سرنگیں کھود رکھی ہیں۔ یہ سرنگیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے نہ صرف مورچوں کا کام دیتی ہیں بلکہ ان میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی چھپایا جاتا ہے۔ اسرائیلی کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار انہی سرنگوں کی مدد سے گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں کویرغمال بنانے کے لیے بھی حملے کرتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسرنگوں کی تلاش میں صہیونی فوج غزہ میں داخل، کئی مقامات پرکھدائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.