• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

رفح گذرگاہ کے انتظام کا معاملہ مصر کے ساتھ مل کرحل کرنے پرزور

جمعہ 10-11-2017
in غزہ
0
0Pala9196
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی قومی اور مذہبی جماعتوں نے تمام ریاستی اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے معاملے میں مصر کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کے انتظامی کنٹرول کے حوالے سے فلسطینیوں اور مصر کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہ ہونا افسوسناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2005ء میں رفح گذرگاہ کے انتظامی کنٹرول کے لیے وضع کردہ فریم ورک اب ختم ہوچکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول صرف فلسطینیوں کے پاس ہونا چاہیے۔ غیرملکی فوجیوں کی رفح گذرگاہ پر تعیناتی فلسطینی خود مختاری کی توہین ہے۔

بیان میں فلسطینی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی ، اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور فتح پر زور دیا ہے کہ وہ رفح گذرگاہ کے معاملے میں مصر کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا انتظامی کنٹرول حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت قائم کردہ قومی حکومت کو سپرد کیا گیا تھا تاہم فریقین میں اس حوالے سے کچھ اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس سنہ 2005ء سے پہلے والی پوزیشن پر رفح گذرگاہ کا انتظام بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے پلان کے مطابق رفح گذرگاہ پر اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی،مصر اور یورپی مندوبین کو بھی شامل کیا جانا ہے جب کہ حماس اور دیگر فلسطینی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول صرف فلسطینی اور مصری سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرفح گذرگاہ کے انتظام کا معاملہ مصر کے ساتھ مل کرحل کرنے پرزور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.