• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حماس کے ملازمین، تنخواہوں کے معاملے کے حل کی مصری پیشکش

اتوار 03-12-2017
in غزہ
0
0Pala9332
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح کے درمیان مصالحتی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹوں کے بعد مصر نے دونوں جماعتوں میں پائے جانے والے دیرینہ تنازعات کے حل میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر نے حماس اور فتح کے قاہرہ میں اجلاس کے دوران حماس کے دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر نظر رکھنے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ قاہرہ دونوں جماعتوں میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مصر کی طرف سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب حماس اور فتح کے درمیان حالیہ ایام میں مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کے الزامات کے تبادلے کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد کی خبریں آ رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو فلسطینی اتھارٹی کے دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

تحریک فتح کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حماس کے ملازمین کو اہم عہدوں پر برقرار رکھنے کے مطالبے کو مسترد کئے جانے اور حماس کے ملازمین کی تعداد نصف کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں سخت تناؤ پایا جا رہا ہے۔

تحریک حماس کی طرف سے فلسطینی حکومت پر قومی مصالحت کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ دو ماہ گذرنے کے باوجود حکومت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں پر عائد کردہ پابندیاں اٹھانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

حماس کی طرف سے فلسطینی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ حکومت غزہ کے عوام کے مسائل حل کرے اور غزہ پر عائد کردہ پابندیاں اٹھائے ورنہ گھر جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے ملازمین، تنخواہوں کے معاملے کے حل کی مصری پیشکش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.