غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مندوبین نے گذشتہ روز غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں مظاہرین کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں پر حملوں کو اسرائیل کی کھلم کھلا ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنا کر انہیں شہید اور زخمی کررہی ہے۔
اس موقع پر امدادی کارکن محمود عبدالعاطی نے کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر فلسطینی مظاہرین کو بچانے والے رضا کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔