مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے اعلیٰ افسران پرمشتمل ایک کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے جو’’زیکیم‘‘ بحری فوجی اڈے پر اگست میں فلسطینی کمانڈوز کے حملے کے وقت بنائی گئی ایک فوٹیج لیک کرنے کی تحقیقات کرے گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں انٹرنیٹ پرایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں فلسطینی کمانڈوز کو اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فوجی ٹینک کےنیچے بم رکھ کر اسے تباہ کرتے بھی دکھایا تھا۔
صہیونی آرمی چیف نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ملٹری پراسیکیوٹر ڈانی عوفری کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیاہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کے مطابق خفیہ ویڈیو کے لیک کیے جانے کے دوممکنہ اسباب بتائے جاتے ہیں۔ ایک یہ کہ ممکنہ طور کسی فوجی نے اپنے موبایل کیمرے سے اس کی فوٹیج تیار کی جسے بعد ازاں انٹر نیٹ پرپوسٹ کیا گیا اور دوسرا یہ کہ اسرائیلی فوج کے کسی کمپیوٹرتک ہیکرز نے رسائی کے بعد وہاں سے وہ فوٹیج چوری کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین