غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اہم اسرائیلی عسکری مقام ناحال عوز کے مشرق میں آتشی پتنگوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح غزہ سے اڑائے آتشی پتنگوں کی وجہ سے اہم اسرائیلی عسکری اڈے ناحال عوز پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آتشی پتنگوں اور غباروں کی وجہ سے ناحال عوز کے مشرق میں واقع زرعِی اراضی پر دھویں کے شدید بادل منڈلانے لگےÂ اور آگ پر قابو پانے کے لیے اسرائیلی آگ بجھانے کا عملہ فورا حرکت میں آ گیاواضح رہے کی Â حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد کے پاس ہونے والی Â کشیدگی کے دوران Â میں غزہ سے آتشی پتنگیںÂ اور غبارے صیہونی بستیوں کی طرف اڑائے جاتے ہیں جس سے صیہونی آبادکاروں کو کافی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔