• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: انسانی آبادی کےزیراستعمال 97 فی صد پانی مضر صحت:رپورٹ

بدھ 23-03-2016
in غزہ
0
0Pala0750
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانی کے کنوئیں مسمار ہونے کے باعث وہاں کی آبادی کی اکثریت مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’پانی کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر فلسطینی واٹر اتھارٹی اور فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کے اشتراک کے تعاون سے تیار کردہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014 ء میں غزہ کی پٹی میں فی کس زیراستعمال پانی کی مقدار 79.7 لیٹر تھی جب کہ اس سے ایک سال قبل 2013 ء میں یہ مقدار 91.3 لیٹر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی آبادی کے زیراستعمال 97 فی صد پانی عالمی ادارہ صحت کے معیار پرنہیں اترتا جس کی وجہ سے اسے مضرصحت پانی سمجھا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یومیہ فی کس صاف پانی کی مقدار 100 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے ہاں مضر صحت پانی کے استعمال کے اسباب پربھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سمیت فلسطین کے اہم علاقوں میں صاف پانی کے وسائل پراسرائیل کا قبضہ ہے۔ اسرائیل اپنی مرضی سے فلسطینیوں کو پانی کی فراہمی کا انتظام کرتا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری اپنے حصے کے صاف اور میٹھے پانے سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2012 ء میں غزہ می پٹی میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 400 سرکاری اور نجی ادارے کام کررہے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ ک پٹی پر مسلط کی گئی جنگوں کے باعث آب رسانی کے ذمہ دار اداروں کا انفرااسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوگیا جو غزہ کی پٹی میں صاف پانی کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014 ء میں غزہ کی پٹی میں 63.5 ملین مکعب میٹر پانی استعمال کیاگیا۔ ان میں 342.7 ملین مکعب میٹر پانی پائپ لائنوں جب کہ 28.2 ملین مکعب میٹر پانی چشموں کے ذریعے مہیا کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ: انسانی آبادی کےزیراستعمال 97 فی صد پانی مضر صحت:رپورٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.