غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ دسیوں کوشش تھی جسے اسرائیلی حکام نے ناکام بنا دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 93 فلسطینی زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہÂ اسرائیلی فائرنگ سے 93 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 37 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی 9 ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔
یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔