• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

دنیا بھر کی 80 تنظیموں کا غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کے خطرے پرانتباہ

منگل 18-10-2016
in غزہ
0
0Pala4731
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جنگ سے تباہ حال اور اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے تعطل کے باعث ہزاروں افراد سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیاں برقرار اور تعمیر اور بحالی کا عمل بدستور تعطل کا شکار رہا تو اس کے سنگین نتائج رونما ہوں گے اور غزہ میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں کام کرنے والی 80 این جی اوز نے متفقہ طور پرایک بیان میں غزہ کی پٹی میں جاری تعمیر نوکے منصوبوں کی سست روی اور مسلسل معاشی پابندیوں کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ تمام تنظیموں نے متفقہ طورپر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے اور جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے کے نتیجے میں بے روزگاری کی شرح میں 42 فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ 65 فی صد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں جن میں سے 38 فی صد انتہائی غربت کا شکار ہیں۔ جب کہ غزہ کے 80 فی صد باشندوں کا غیرملکی امداد پر دارو مدار ہے۔ عالمی امداد میں کمی کے باعث غرب اور بے روزگاری کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دو بڑے مسائل ہیں۔ نو سال سے غزہ کا معاشی مقاطعہ کیا گیا ہے۔ علاقے کے تمام اندرونی اور بیرونی راستے بند ہیں۔ طلباء، تاجر اور مریض سب بیرون ملک سفر کے لیے پریشان ہیں مگر بیرون ملک سفر کی اجازت بھی حاصل نہیں ہے۔

دوسرا بڑا مسئلہ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیل کی جنگیں ہیں۔ سنہ 2014ء کو غزہ کے علاقے پر 51 دن تک صہیونی فوج نے آگ برسانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑی تعداد ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے بلکہ علاقے کا بنیادی ڈھانچہ جن میں خاص طور پراسپتال ، اسکول اور دیگر پبلک املاک تباہ یا ناکارہ ہوگئیں۔ ہزاروں فلسطینی خاندان اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے بے گھر ہوئے۔ عالمی برادری کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے ابھی تک گھروں سے محروم ہونے والے فلسطینیوں کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدنیا بھر کی 80 تنظیموں کا غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کے خطرے پرانتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.