فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں میں سب سے زیادہ خلیجی ریاست قطر کا تعاون حاصل ہے۔ قطر کے فلاحی ادارے’’قطر الخیریہ‘‘ نے غزہ کی پٹی میں مختلف تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی کے رکن عبدالسلام ھنیہ نے بتایا کہ ان کی قطر الخیریہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوسف الکواری سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ الکواری کا کہنا ہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی میں صحت، تعلیم، اسپورٹس اور ہائوسنگ کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
