اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے گرد 65 کلو میٹر طویل ایک نئی باڑ لگائی گئی ہے جس کا مقصد غزہ کے شہریوں کو اسرائیلی کالونیوں میں دراندازی سے روکنا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کی شام اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گردو پیش میں 65 کلو میٹر طویل ایک باڑ مکمل کرلی گئی ہے۔ اس باڑ کا مقصد غزہ کے شہریوں کو جنوبی فلسطینی علاقوں میں بنائی گئی یہودی کالونیوں میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ریڈیو رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیاہے کہ فلسطینیوں کی سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی نگرانی بڑھائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصےکے دوران غزہ کی پٹی سے کئی فلسطینی سرحد عبور کرکے جنوبی فلسطینی میں بنائی گئی یہودی کالونیوں میں داخل ہوتےرہے ہیں۔۔
خیال رہے کہ اکتوبرکے اوائل میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ شہریوں کے درمیان سرحد پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔