غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 27 مقامات پر آگھ بھڑک اٹھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانیÂ ویب سائیٹ ’حدشوت 24‘نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں سے کیے گئے حملوں میں غزہ کے قریب27 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
آتش زدگی کا یہ تازہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میںÂ اسرائیل کو 85 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جب کہ مجموعی طورپر 5000 دونم کے علاقے آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔