اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے تازہ حملوں میں کم سے کم چھبیس فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کمانڈو یونٹ”گولانی” کا ایک سینیئر فوجی افسربھی شامل ہے۔ ادھر گذشتہ شام اسرائیلی فوج کی جابب سے جاری ایک بیان میں مزاحمت کاروں کے حملے میں زخمی فوجی کے اسپتال میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دشمن پرحملوں میں کم سے کم 14 فوجیوں کو واصل جنہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی مین زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن فوج کا مورال بلند رکھنے کے لیے اسرائیلی حکومت ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں خبروں کو دانستہ چھپا رہی ہے۔
