• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: اسرائیل کے فضائی حملوں میں زراعت کے شعبے کو 2.5 ملین ڈالر کا نقصان

جمعہ 04-07-2014
in غزہ
0
plf air
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں پچھلے چند روز سے اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوا ہے جس میں زراعت کا شعبہ خاص طور پر شامل ہے۔ فلسطینی وزارت ذراعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں خان یونس اور اس کے آس پاس کی زرعی زمینوں کو صرف دو روز میں 2.5 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے فضائی حملے میں خان یونس اور اس کے مضافات میں 70 دونم پر فصلوں کی نرسری تباہ کر دی۔ ان میں 10 دونم کے علاقے میں انگور کے باغات،20 دونم میں سبزیاں اور 30 دونم میں دیگر متفرق فصلیں کاشت کی جا رہی تھیں۔ فضائی حملوں میں نہ صرف  کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوئی بلکہ بڑی مقدار میں گوداموں میں موجود غلہ بھی بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا۔

غزہ میں سیکرٹری زراعت محمد جاداللہ  نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی میں زرعی مفادات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیل غزہ کی پٹی کی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے جس کےلیے زراعت کو تباہی سےدوچارکر دیا گیا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمیی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی پابندیوں کے شکار لاکھوں شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اسرائیل کے خلاف فوری اور موثراقدامات کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.