• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے انسداد ناکہ بندی کی 22 اپریل سے عالمی سرگرمیوں کا اعلان

منگل 18-04-2017
in غزہ
0
0Pala6837
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم عالمی مہم نے 22 اپریل سے ناکہ بندی کے خلاف سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کی طرف عالمی توجہ مبذول کرنے کے لیے سرگرمیاں بائیس اپریل سے شروع ہو جائیں گی۔

انسداد ناکہ بندی مہم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بار غزہ پر پابندیوں کی بناء پر فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بھی مہمات چلائی جائیں گے۔ عالمی برادری سےان مہمات میں مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں پر دباؤ ڈالیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انسداد ناکہ بندی غزہ مہم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اندورن فلسطین اور بیرون ملک غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کی آگاہی کے حوالے سے پریس کانفرنسیں، ذرائع ابلاغ کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کرنے اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد کے آئمہ اور خطباء حضرات کو تک غزہ کے محصورین کاپیغام پہنچایا جائے گا تاکہ وہ بھی منبر ومحراب کے ذریعے اس اہم فوری حل طلب مسئلے پر عوام الناس کی توجہ مبذول کراسکیں۔

مہمات میں غزہ کی پٹی کے محصورین کے معاشی مسائل، ان کے بیرون ملک سفر پرعائد پابندیوں، غزہ کے بیمار شہریوں کو علاج کی راہ میں درپیش مشکلات اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ پابندیوں اور ان کے منفی اثرات کو اجاگر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2006ء کے بعد سے صہیونی ریاست نے اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ غزہ کے شہریوں کے بیرون ملک سفر پربھی پابندی ہے۔ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے بھی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فی صد کمی کردی تھی۔

Tags: غزہ کے انسداد ناکہ بندی کی 22 اپریل سے عالمی سرگرمیوں کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.