غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیوں کے باعث علاقے میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق غزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ک دورانیہ سولہ سے بڑھ کر 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے ’صفا‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ و اطلاعات محمد ثابت نے بتایا کہ غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث مرکزی پاور پلانٹ بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے بعد اب تک غزہ کو ایندھن سپلائیÂ نہیں کیا جاسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پاور اتھارٹی کی طرف سے بھی پاور پلانٹ کی بندش کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر پابندیان مزید سخت کرتے ہوئے بجلی اور ایندھن کی سپلائی بند کردی تھی۔ تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔