مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "الشیخ عیدالخیریہ” نامی ادارے کو افطاری کے لوازمات پورے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تنظیم کے کنیوینیر برہم القرا نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اجتماعی افطار پارٹیوں کا اہتما مغربی غزہ کے الکتیبہ گرائونڈ، جنوبی غزہ میں خان یونس بلدیہ اور دیگر مقامات پر کیا گیا جس میں 20 ہزار روزہ داروں کو روزہ افطار کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اتنی بڑی تعداد میں روزہ داروں کی افطاری کا یہ پہلا پروگرام ہے۔
برہم القرا کا کہنا تھا کہ اجتماعی افطاری کے ذریعے ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی صورت حال کس قدرسنگین ہوچکی ہے اور غزہ کی ناکہ بندی توڑنا اب کتنا ضروری ہوگیا ہے۔
افطاری میں پچھلے سال اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہونے والے مکانات سے متاثرہ شہریوں اور غریبوں کو دعوت دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی کی ایک تنظیم بھی غزہ کی پٹی میں اجتماعی افطار پارٹی کا انعقاد کرچکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین