غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 18 مقامات پر آگھ بھڑک اٹھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں سے کیے گئے حملوں میں غزہ کے قریب 18 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔عبرانی اخبار ’معاریو‘ سرکاری ریڈیو ’کان‘ کے مطابق شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے گیسی غبارے کے باعث کئی مقامات پرآگ لگ گئی۔
آتش زدگی کا یہ تازہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میںÂ اسرائیل کو 85 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں سرحد پار سے پھینکے گئے غباروں سےآٹھ مقامات اور کئی دوسری جگہوں پر گیسی غباروں نے گرتے ہی آگ لگا دی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔