• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کا شہری اسرائیلی جیلوں میں اسیری کے 14ویں سال میں داخل

بدھ 10-02-2016
in غزہ
0
0Pala0273
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے صہیونی جیلوں میں اپنی اسیری کے 13 سال مکمل کرلیے ہیں اور وہ قید کے چودہویں برس میں داخل ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسیران کے امور کے تجزیہ نگار اور سماجی کارکن ریاض الاشقر نے بتایا کہ 39 سالہ فادی حسین غانم مرتجی کا رہائشی تعلق غزہ کی پٹی کی الزیتون کالونی سے ہے۔ اسے صہیونی فوجیوں نے 7 فروری 2003 ء کو حراست میں لیا اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے تعلق کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غانم مرتجی اپنی اسیری کا بیشترحصہ مکمل کرچکا ہے۔ وہ دو بچوں کا باپ ہے اور اسیری کے دوران اس کے والدین سمیت کئی اقارب دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

ریاض الاشقر نے بتایا کہ فادی حسین مرتجی کے ایک بھائی سمیر نے 20 سال اسرائیلی جیل میں گذارنے کے بعد کچھ عرصہ پیشتر رہائی حاصل کی تھی۔ خاندان کے کسی دوسرے فرد کو اس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ صرف سمیر نے رہائی کے بعد ایک بار اپنے بھائی سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسیر کے والد الحاج مترجی المعروف ابو نبیل مئی 2008 ءکو انتقال کرگئے تھے۔ اس وقت ان کے دونوں بیٹے سمیر اور فادی حسین صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل تھے جب کہ والدہ کا انتقال بھی سنہ 2012 ء میں بیٹوں کی اسیری کےا یام میں ہوا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی تعداد 355 ہے جن میں سے 30 کو طویل المیعاد قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کا شہری اسرائیلی جیلوں میں اسیری کے 14ویں سال میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.