مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے قاہرہ میں اپنے نارویجن ہم منصب بورگ برینڈے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس پیش آئند ماہ بارہ اکتوبر کو قاہرہ میں ہو گی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے دوست ممالک کو جلد ہی دعوت نامے ارسال کر دیے جائیں گے۔
قبل ازیں ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مصر اور ناروے کی نگرانی میں جمع کی جانے والی امدادی رقوم صرف فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو دی جائیں گی۔
مسٹر برینڈے کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے عالمی امداد کے حصول کی نگران کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ناروے چند برسوں میں تیسری مرتبہ عالمی برادری سے غزہ می تعمیر نو کے لیے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرے گا۔
خیال رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے اختتام تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں غیر معمولی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ستمبر کے اوائل میں ماہرین نے غزہ کی تعمیر نو کا تخمینہ چھ ارب یورو لگایا تھا۔
امریکہ کے 1 ارب ڈالر کے میزائل اور ڈرون بھی انصار اللہ کو فلسطینیوں کی حمایت سے روکنے میں ناکام
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحیرہ احمر میں انصاراللہ کے حملوں میں امریکہ اور اس کے اتحادی...
Read more