مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام مغربی غزہ میں صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے "برالظافر 4” پر کم سے کم دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پوری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ پلازے کے آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بمباری میں تباہ ہونے والے پلازے کے ملبے تلے دب کر کم سے کم 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی شبہ جس کی بناء پر کئی افراد کے شہید ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے لیے عام شہری رہائشی مقامات کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ دو روز قبل بھی صہیونی فوج نے الشجاعیہ کالونی میں اسی نوعیت کے ایک پلازے پربمباری کردی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور کم سے کم پچاس لے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔
وسط جولائی سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک ہزاروں زمینی، فضائی اور بحری اطراف سے حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 2105 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں تباہی اور بربادی کے ہولناک مناظر ہرسو پھیلے ہوئے ہیں۔
