• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں پانی کے بحران کے حل کے لیے 11 ملین ڈالر کی رقم درکار!

جمعرات 11-02-2016
in غزہ
0
0Pala0287
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے محکمہ آب رسانی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2014 ء کے وسط میں غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں علاقے میں آب رسانی کے بیشتر ذرائع بری طرح متاثر ہوگئے تھے۔ عالمی برادری اور امدادی ممالک کی جانب سے تعاون کی بدولت کسی حد تک پانی کےبحران کو حل کرنے میں مدد ملی ہے مگر اب بھی غزہ میں پانی کے بحران کے مکمل حل کے لیے 11 ملین ڈالر کی خطیر رقم درکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ آب رسانی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گذشتہ برس فلسطینی حکومت نے فراہمی آب کی ایک مہم شروع کی تھی جس کے تحت سال کے آخر تک جنگ سے متاثرہ لاکھوں شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی تمام ترمساعی کے باوجود اسرائیل کے مسلط کردہ معاشی محاصرے اور دیگر پابندیوں کے باعث پانی کی فراہمی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ سوریج کا نظام بھی موثر نہیں بنایا جاسکا۔ بالائی علاقوں تک پانی کی ترسیل کے لیے جنریٹروں کی ضرورت ہے۔ غزہ میں موجود جنریٹر ایندھن کی قلت کے باعث بند رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل بھی تعطل کا شکار رہتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی محکمہ فراہمی آب کو درکار 11 ملین ڈالر کی رقم مل جائے تو اس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو پانی مہیا کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں پانی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے ماہانہ کم سے کم 10 ملین ڈالر کی رقم درکار ہے۔

محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے پانی کے 26 میں سے 23 کنوؤں کو جزوی طورپربحال کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی 12 میں سے 8 بڑی ٹینکیوں، پانی کے 6 چھوٹے مراکز کی تیاری کے ساتھ 34 سے 46 کلو میٹر تک پانی کی پائپ لائنوں کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں پانی کے بحران کے حل کے لیے 11 ملین ڈالر کی رقم درکار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.