• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی پٹی میں ترقیاتی شعبے میں 10 کروڈ ڈالر کی سرماریہ کاری کا فیصلہ

منگل 05-05-2015
in غزہ
0
plf gaza-investment
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے اندرون اور بیرون ملک مقیم کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں 103 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی سرمایہ کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا یہ تاریخی منصوبہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اندورن اور بیرون ملک موجود فلسطینی سرمایہ کاروں نےکل سوموار کو رام اللہ میں ’’اپنے وطن کی اپنے ہاتھوں سے تعمیر‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں سیکڑوں کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری کا تخیل امریکا میں مقیم فلسطینی کاروباری شخصیت فاروق الشامی کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ان کی جانب سے دیگر فلسطینی تاجروں سے بھی کہا گیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری کے لیے آگے بڑھیں۔ الشامی کی اپیل پر سیکڑوں تاجروں نے غزہ کی پٹی میں ترقیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق تمام تاجر برادری آئندہ چند ہفتوں کےدوران ترقیاتی شعبوں میں سرماریہ کاری شروع کریں گے۔

کانفرنس کے بعد ترک خبررساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے فاروق الشامی کا کہنا تھا کہ تمام تاجروں نے مشترکہ طورپر’’بیگ بال‘‘ کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری شروع کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری میں حصہ لینے والے   50  سرمایہ کاروں اور اداروں  کا تعلق امریکا، یورپ، ترکی، اردن، متحدہ عرب امارات اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطین سےہے۔ یہ سرمایہ کار مجموعی طورپر ایک سو تین ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

ایک سوال کےجواب میں الشامی نے بتایا کہ فلسطینی اور غیرملکی سرمایہ کار زراعت، بالخصوص کھجور کی کاشت، بجلی،فاضل مادے کے اتلاف، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں، سیاحت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں رقوم لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ صرف غزہ کی پٹی میں کی جائے گی بلکہ مغربی کنارے اور بیت المقدس تک سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔کانفرنس میں 500 تاجروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کرکے عہد کیاکہ وہ فلسطین میں سرمایہ کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گے۔

غزہ کی پٹی فلسطین کے دوسرے علاقوں میں سرماریہ کاری سے بے روزگاری اور غربت کی شرح میں یقینا کمی آئے گی۔ اس وت فلسطین میں تین لاکھ 38 ہزار افراد بے روزگار ہیں۔ جو کل آبادی کا 27 فیصد ہیں۔ بے روزگاروں میں 24 فی صد مرد اور 38 فی صد خواتین شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.