فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر ماہ صیام کے ایام میں اسرائیلی درندہ صفت فوجیوں کی آگ و آہن کی بارش جاری ہے۔ رات گئے اسرائیلی فوج کے ایک وحشیانہ فضائی حملے میں غزہ کے وسطی علاقے خان یونس میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد شہید ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام اہل خانہ افطاری میں مصروف تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے کسی پیشگی وارننگ کے بغیر گنجان آباد علاقے میں تواتر کے ساتھ کئی میزائل حملے کیے۔ ان میں ایک میزائل سے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں صرف خواتین اوربچے ہی تھے۔ میزائل حملے میں وہ موقع پر شہید ہو گئے۔ چار خواتین اور دو بچوں کی شناخت ہوئی ہے تاہم دو دیگر شہداء کی ملبے تلے تلاش جاری ہے۔ غزہ شہری دفاع کے رضاکار اپنی جانوں پر کھیل کر زخمیوں کو اسپتالوں میں لانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سے پیوستہ شب بھی اسرائیلی فوج کے ایسے ایک وحشیانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔ شہداء کی شناخت طارق سعد الحاج، سعد محمود، نجلا محمود الحاج، آمنہ الحاج، عمر الحاج، باسمہ الحاج اور باسمہ الحاج شامل ہیں۔