مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں متعین مالٹا کے سفیر مارک باٹچ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے محصورین غزہ کے لیے مختلف مراحل میں کم سے کم تین لاکھ یورو کی طبی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد قوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے پناہ گزین "اونروا” کے ذریعے محصورین غزہ تک پہنچائے گی۔
مسٹر باٹیج کا کا کہنا تھا کہ فوری طور پر امدادی سامان کی پہلی قسط 50 ہزار یورو یعنی 67 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہوگی۔ جسے جلد ہی اونروا کے ذریعے غزہ بھجوا دیا جائے گا۔
بعد ازاں مالٹا کے سفیر نے فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ میں یورپی امور کی معاون خصوصی امل جادو سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مسز جادو نے مالٹا کے سفیر کو غزہ کی دگرگوں صورتحال اور تباہ کاری سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ زدہ شہر غزہ کی پٹی کے لیے فوری امداد فراہم نہ کی گئی تو غزہ میں حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔
